امریکہ بین الاقوامی قانون کا احترام کرے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے وینزویلا میں حالیہ کشیدگی میں اضافے، بالخصوص امریکہ کی جانب سے آج کی گئی فوجی کارروائی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ نیویارک میں جاری بیان کے مطابق سیکریٹری جنرل نے خبردار کیا ہے کہ اس پیش رفت کے خطے پر تشویشناک اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وینزویلا کی صورتحال سے قطع نظر، اس نوعیت کی فوجی کارروائیاں ایک خطرناک نظیر قائم کرتی ہیں۔ سیکریٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ تمام فریقین کو بین الاقوامی قانون، خصوصاً اقوام متحدہ کے چارٹر کا مکمل احترام کرنا چاہیے۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹری جنرل کو اس امر پر گہری تشویش ہے کہ حالیہ پیش رفت میں بین الاقوامی قوانین کے اصولوں کی پاسداری نہیں کی گئی۔ انہوں نے اس صورتحال کو عالمی قانونی نظام کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے وینزویلا کے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے مکمل احترام کے ساتھ جامع اور بامقصد مذاکرات کا راستہ اختیار کریں تاکہ بحران کا پرامن حل نکالا جا سکے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وینزویلا میں سیاسی اور عسکری صورتحال تیزی سے کشیدہ ہو رہی ہے اور عالمی برادری اس کے ممکنہ علاقائی اثرات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ اقوام متحدہ امریکہ وینزویلا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے وینزویلا کے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے مکمل احترام کے ساتھ جامع اور بامقصد مذاکرات کا راستہ اختیار کریں تاکہ بحران کا پرامن حل نکالا جا سکے۔ انڈپینڈنٹ اردو ہفتہ, جنوری 3, 2026 - 22:00 Main image:

16 دسمبر 2025 کو وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں اقوام متحدہ کے دفاتر کی عمارت کے سامنے سے ایک شخص گزر رہا ہے (اے ایف پی)

دنیا jw id: apWp8RDf type: news related nodes: اقتدار کی محفوظ منتقلی تک امریکہ وینزویلا کو ’چلائے گا‘: صدر ٹرمپ وینزویلا پر امریکی حملہ مسلح جارحیت: روس، یورپی ممالک کا اظہار تشویش وینزویلن صدر کی قلعہ نما گھر سے گرفتاری ٹی وی شو کی طرح دیکھی: ٹرمپ تیل پر امریکی پابندی، وینزویلا کا اصرار ’برآمدات متاثر نہیں ہوئیں‘ SEO Title: امریکہ بین الاقوامی قانون کا احترام کرے: اقوام متحدہ copyright: show related homepage: Hide from Homepage