گلگت بلتستان کے برزل پاس میں برف کا تودہ گرنے سے پاک فوج کے ایک کیپٹن، ایک سپاہی اور ایک شہری مشین آپریٹر شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق برزل پاس میں برف ہٹانے کا آپریشن کیپٹن اسمد کی نگرانی میں جاری تھا کہ 3 جنوری کی رات تقریباً دو بجے آپریشن کے دوران اچانک برف کا تودہ گر گیا۔ تودے کی زد میں آ کر کیپٹن اسمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسیٰ شدید زخمی ہو گئے۔... Read more