نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج اتوار کو بیجنگ میں ساتویں پاکستان چین وزرائے خارجہ کے سٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے، جس کے دوران فریقین دوطرفہ تعاون کا جائزہ اور اور شراکت داری کے نئے مواقع تلاش کریں گے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق وزرائے خارجہ کا سٹریٹجک ڈائیلاگ پاکستان اور چین کے درمیان سب سے اعلیٰ مشاورتی ادارہ ہے، جو دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کے جائزے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور پر بات چیت کے لیے ایک منظم پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) اسحاق ڈار اس اعلیٰ سطح کے ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت اپنے چینی ہم منصب وانگ یی کے ساتھ کریں گے۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق: ’اس ڈائیلاگ میں دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا، شراکت داری کے نئے شعبے تلاش کیے جائیں گے اور پاکستان اور چین کے تمام موسمی حالات میں سٹریٹجک تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔‘ نائب وزیراعظم کے دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق اسحاق ڈار نے اتوار کو چین کی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر لیو ہائی شِنگ سے ملاقات کی، جس کے دوران دوطرفہ تعلقات اور دیگر معاملات سمیت سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار 4 جنوری 2025 کو چین کی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر لیو ہائی شِنگ سے ملاقات کے موقعے پر (وزارت خارجہ) پاکستان اور چین کے درمیان طویل مدتی سٹریٹجک، سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔ اسلام آباد اور بیجنگ علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر قریبی ہم آہنگی برقرار رکھتے ہیں اور اکثر ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کی حمایت کرتے ہیں۔ اسلام آباد چین کو اہم سرمایہ کاری پارٹنر کے طور پر بھی دیکھتا ہے، جس نے ایک دہائی سے زائد عرصے سے پاکستان میں چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت اربوں ڈالر کے توانائی اور انفراسٹرکچر منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق اس دورے کے دوران دونوں وزرائے خارجہ 2026 میں پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقعے پر اقدامات اور یادگاری سرگرمیوں کا اعلان بھی کریں گے۔ پاکستان چین تعلقات اسحاق ڈار بیجنگ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بیجنگ میں موجود ہیں، جہاں وہ پاکستان چین وزرائے خارجہ کے سٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ انڈپینڈنٹ اردو اتوار, جنوری 4, 2026 - 13:45 Main image:
وزیر خارجہ اسحاق ڈار 4 جنوری 2025 کو چین کی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر لیو ہائی شِنگ سے ملاقات کے موقعے پر (وزارت خارجہ)
ایشیا type: news related nodes: اسحاق ڈار کا دورہ نشاندہی کرتا ہے کہ پاکستان چین تعلقات انتہائی اہم ہیں: چین پاکستان چین مشترکہ مستقبل، کام کرنے کے لیے تیار ہیں: چینی صدر پاکستان چین فوجی تعاون علاقائی استحکام میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا: عاصم منیر کیا پاکستان چین کے قرضوں کے جال سے نکل پائے گا؟ SEO Title: پاکستان اور چین میں شراکت داری کی مضبوطی کے لیے ساتویں سٹریٹجک ڈائیلاگ آج copyright: show related homepage: Show on Homepage