اوپر والا کمرہ یا نیچے والا؟

اپنی جوانی والی زندگی میں کوشش کریں کہ آپ نیچے کے کمرے میں شفٹ ہو جائیں۔ آپ کا لائف سٹائل کیا رہے گا، غیر محسوس طریقے سے اس کا فیصلہ زندگی کے ان چند برسوں میں ہو رہا ہوتا ہے۔ جب اپ نچلی منزل پہ ہوتے ہیں تو خوامخواہ ایکٹو رہتے ہیں، اُڑتا ہوا کام آپ کو نظر آئے گا آپ اٹھ جائیں گے فوراً پورا کریں گے، ہوا میں اور دو تین چیزیں ڈھونڈ لیں گے، لیکن ایک بار زندگی میں اگر اوپر کی منزل پہ چڑھ گئے، بس پھر گئے۔ اب چاہے وہ پہلا فلور ہے، تیسرا ہے یا آٹھواں ہے، وہ گھر کا ایک کمرہ ہے یا فلیٹ ہے، ایک بار اندر گھسنے کے بعد آپ کا دل نہیں کرتا نکلنے کو۔ آپ سوچتے ہیں کہ یار اب میں اٹھوں گا، پھر سیڑھیاں اتروں گا یا لفٹ کا انتظار کروں گا، پھر میں جاؤں گا، پھر میں کام ختم کروں گا، پھر واپس آؤں گا، پھر سیڑھیاں چڑھوں گا، تب تک کم بخت کوئی اور کام آ جائے گا۔ یہ کاہلی یا سستی نہیں ہے بھائی، یہ عین انسانی فطرت ہے۔ تو آپ ایک انتہائی متحرک طرز زندگی چھوڑ کر ایک محدود لائف سٹائل پر منتقل ہو رہے ہوتے ہیں جب آپ یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ آپ نے اوپر والے کمرے یا کسی فلیٹ میں رہنا ہے۔ ٹھیک ہے، پورا انٹرنیٹ بھرا ہوا ہے، آپ کو ہر جگہ یہ لکھا ہوا نظر اتا ہے کہ بھئی سیڑھیاں اتریں چڑھیں گے تو صحت اچھی رہے گی اور آپ بہت ایکٹو رہیں گے، لیکن مجھے یہ بتائیں پوری ایمانداری سے کہ اگر آپ کام سے واپس آتے ہیں اور اس کے بعد سیڑھیاں چڑھ کے ایک بار اپنے بالا خانے میں اتر جاتے ہیں، کتنی بار اس کے بعد ایسا ہوتا ہے کہ آپ طبیعت سے نیچے اترے ہوں؟ یا تو ایک کام آنے کی صورت میں آپ انتظار کریں گے کہ دو اور جمع ہوں تب آپ کی سواری نکلے اور یا پھر یہ ہوگا کہ آپ کاموں کو ٹالتے رہیں گے، وہ اگلے دن پہ چلے جائیں گے پھر اس سے اگلے دن پہ چلے جائیں گے، مطلب کوئی سکون پھر نہیں ہو گا آپ کی زندگی میں۔ جوانی کی بات اس لیے کی چونکہ ان کیس اگر اس وقت آپ اگر اوپر رہ رہے ہیں اور آپ ایک سے دوسرے کام کا انتظار کرتے ہیں تو اماں ابا اور سب لوگ آپ کو سست سمجھیں گے، بعد میں آپ خود بھی اسی کنڈیشنگ کو مان لیں گے اور زمین والے کسی گھر میں جا کے بھی پرانے پیٹرن پہ چلتے رہیں گے۔ دس سال پہلے کی بات ہے، میں خود اچھا خاصا زمین پہ ہوتا تھا اور ٹھیک ٹھاک متحرک قسم کی زندگی تھی۔ گرمیوں تک میں چار چار گھنٹے باہر دوپہر میں باآسانی بیٹھا ہوتا تھا، تھوڑا پودوں میں ہاتھ مار لیا، کوئی کام کر لیا، گھر سے آواز آئی تو اندر جا کے بات سن لی اور پھر باہر ۔۔۔ اب؟ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) اب میں تیسری منزل پہ ہوں اور نکلتا کام اکٹھے کر کے ہی ہوں۔ باقی سب بہترین ہے الحمدللہ، ہرگز کوئی مسئلہ نہیں زندگی میں لیکن وہ موبیلیٹی جو زمین پہ ہوتی تھی، اس کا مقابلہ نہیں ہے۔ گھر ہو یا دفتر، اب باہر نکلتے ہی سیڑھیاں اور میں ایک دوسرے کو گھور رہے ہوتے ہیں۔ عام طور پہ دو چیزیں ہوتی ہیں۔ یا تو ہم سستی رہائش کے چکر میں اوپر والے فلور پہ جاتے ہیں اور یا پھر یہ ہوتا ہے کہ اگر مکان ہمارا اپنا ہے اور والدین ساتھ ہیں تو ہم یہ کوشش کرتے ہیں کہ انہیں سیڑھیوں سے بچایا جائے۔ یہ دونوں چیزیں بالکل حق سچ ہیں، کرنا بھی یہی چاہیے لیکن ان کے علاوہ اگر آپشن ملتی ہو تو بھیا زمین پہ رہنے سے بہتر کچھ نہیں ہے۔ آپ جتنے مرضی سپورٹس مین ہوں، بھاگ دوڑ کے شوقین ہوں، اوپر جا کے واپس آنا بہت بڑا دل گردہ مانگتا ہے۔ نیچے والے کمرے میں ویسے ہی بندہ ہوا کھانے باہر نکل جاتا ہے، سردیوں میں دو قدم بڑھائے اور دھوپ سینک لی، پڑوسیوں کی ایک بیل پہ باہر آ گئے، سبزی والے کی آواز پہ جو موڈ ہوا گھر بیٹھے ہی لے لیا، مطلب سو کام ہو جاتے ہیں۔ فطرت بھی انسان کی یہی ہے کہ کھلی جگہ ہو، آنے جانے میں کوئی رکاوٹ نہ ہو، موڈ نہ بنانا پڑے باہر جانے کو ۔۔۔ تو کُل ملا کے جتنا اوپر آپ جاتے ہیں اتنا زیادہ آپ کا پنجرہ ٹائٹ ہوتا رہتا ہے، پھر چاہے سوئمنگ پول ہو جائے پنجرے کے اندر، اس کی سلاخوں نے آپ کو زمین سے تو کاٹ دینا ہے ۔۔۔ کہ نہیں؟ باقی خیر خیریت ہے، جہاں رہتا ہوں، میں اگلے دس سال بھی الحمدللہ ادھری گزار سکتا ہوں، آپ نے بھی یہی کرنا ہے لیکن کم از کم اب کبھی آپ کو لٹ ہونے کا طعنہ ملے تو کم از کم ایک لاجک آپ کے پاس ریڈی میڈ ہو گی ۔۔۔ میں زمین پہ نہیں رہتا! نوٹ: یہ تحریر کالم نگار کی ذاتی آرا پر مبنی ہے، انڈپینڈنٹ اردو کا اس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ زندگی گھر صحت جب اپ نچلی منزل پہ ہوتے ہیں تو خوامخواہ ایکٹو رہتے ہیں، اُڑتا ہوا کام آپ کو نظر آئے گا آپ اٹھ جائیں گے فوراً پورا کریں گے، ہوا میں اور دو تین چیزیں ڈھونڈ لیں گے، لیکن ایک بار زندگی میں اگر اوپر کی منزل پہ چڑھ گئے، بس پھر گئے۔ حسنین جمال سوموار, جنوری 5, 2026 - 07:00 Main image:

(انڈپینڈنٹ اردو)

بلاگ jw id: QJVSvZ1g type: video related nodes: اکیلے مریض کی صبح بھی ہو گئی تعزیت سے مت بھاگیں، یہ پُل ہے ایک، اسے سمجھیں کپل گولز، ڈیسٹینیشن ویڈنگ، یہ سب بے اوقاتیاں کہاں سے آ رہی ہیں؟ دعا اور امید کی سائنس کیا ہے؟ SEO Title: اوپر والا کمرہ یا نیچے والا؟ copyright: show related homepage: Hide from Homepage