یمن میں جنوبی عبوری کونسل کے رہنما نامعلوم مقام کی طرف فرار ہو گئے

یمن کے جنوبی عبوری کونسل (ایس ٹی سی) کے رہنما بدھ کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایک بڑے جھگڑے کا سبب بننے والے بحران سے نمٹنے کے لیے مذاکرات کے لیے ریاض جانے والے ہوائی جہاز کی پرواز کو چھوڑ کر نامعلوم مقام کی طرف فرار ہو گئے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے یمن کے جنوب میں حالیہ کشیدگی کے فوری حل کی امیدیں ماند پڑ رہی ہیں۔ سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی  نے ایک بیان میں یمن کی جنوبی عبوری کونسل (ایس ٹی سی) کے سربراہ عیدروس الزبیدی کسی نامعلوم مقام کی جانب چلے گئے ہیں۔ میجر جنرل المالکی نے اعلان کیا کہ چار جنوری 2026 کو اتحاد کی مشترکہ افواج کی کمان نے عیدروس الزبیدی کو مطلع کیا کہ انہیں 48 گھنٹوں کے اندر سعودی عرب روانہ ہونا ہو گا تاکہ وہ جمہوریہ یمن کی صدارتی قیادت کونسل، پی ایل سی کے صدر رشاد محمد العلیمی اور اتحاد کی افواج کی قیادت سے ملاقات کر سکیں۔ اور حضرموت اور المہرا کے گورنریٹس پر جنوبی عبوری کونسل سے وابستہ فورسز کی جانب سے کی گئی کشیدگی اور حملوں کی وجوہات پر بات کی جا سکے۔ پانچ جنوری کو، جنوبی عبوری کونسل کی صدارت نے جنوبی یمن میں مسئلے کے حل کے لیے ایک جامع کانفرنس کی تیاری میں سعودی عرب کی قیادت میں کی جانے والی کوششوں پر اپنی حمایت کا اعادہ کیا اور کانفرنس کی کامیابی کو یقینی بنانے میں اپنی فعال شرکت کی تصدیق کی۔ اس کے نتیجے میں، الزبیدی نے چھ جنوری کو شرکت کے اپنے ارادے سے مملکت کو آگاہ کیا، اور وفد ایئرپورٹ روانہ ہو گیا۔ تاہم، یمنیہ ایئر ویز کی پرواز IYE 532، جو رات 10:10 بجے روانگی کے لیے مقرر تھی اور وفد کو لے جا رہی تھی، تین گھنٹے سے زیادہ تاخیر کا شکار ہوئی۔ یمن حکومت اور اتحاد کو انٹیلی جنس معلومات موصول ہوئیں جن سے ظاہر ہوا کہ الزبیدی نے جبل حدید اور الصلبان کیمپوں سے ایک بڑی فورس، جس میں بکتر بند گاڑیاں، جنگی گاڑیاں، بھاری اور ہلکے ہتھیار اور گولہ بارود شامل تھا، کو آدھی رات کے قریب الضالع کی جانب منتقل کیا۔ بعد ازاں، مذکورہ پرواز کو روانگی کی اجازت دے دی گئی، جس میں (ایس ٹی سی) کے کئی سینئر رہنما سوار تھے، تاہم کونسل کے سربراہ عیدروس الزبیدی اس میں شامل نہیں تھے اور وہ نامعلوم مقام کی جانب چلے گئے۔ یمن کے جنوبی علیحدگی پسندوں نے بدھ کے روز کہا کہ ان کے رہنما عیدروس الزبیدی عدن میں موجود ہیں اور شہر میں فوجی اور سکیورٹی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ سعودی حمایت یافتہ اتحاد کے مطابق، یمن کی جنوبی عبوری کونسل کے رہنما عیدروس الزبیدی، عدن، یمن میں 7 جنوری، 2026 کو نامعلوم منزل کی طرف فرار ہونے کے بعد، پولیس کا ایک دستہ گشتی ٹرک کے پیچھے مشین گن چلا رہا ہے (روئٹرز) عیدروس الزبیدی کا سعودی عرب کا سفر کرنے کا اعلان یمن کی حکومت کے اس بیان کے چند دن بعد ہوا تھا جب انہوں نے ریاض سے جنوبی مسئلے پر ایک فورم کی میزبانی کرنے کو کہا تھا۔ ایس ٹی سی کے رہنما کے نامعلوم مقام کی طرف سے چلے جانے کے بعد اب مذاکرات کی حیثیت واضح نہیں ہے۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) 2014 میں حوثیوں کے یمنی دارالحکومت صنعا پر قبضے کے بعد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے ایک دہائی سے زیادہ عرصہ قبل یمن میں پہلی بار مداخلت کی تھی۔ متحدہ عرب امارات بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کی حمایت میں سعودی حمایت یافتہ اتحاد میں شامل ہوا جبکہ 2017 میں متحدہ عرب امارات کی حمایت سے قائم کی گئی جنوبی عبوری کونسل نے حکومتی اتحاد میں شمولیت اختیار کی۔ برسوں سے یہ اس انتظامیہ کا حصہ ہے، جو جنوبی اور مشرقی یمن کو کنٹرول کرتی ہے اور اسے خلیجی ریاستوں کی حمایت حاصل ہے۔ لیکن پچھلے مہینے ایس ٹی سی فورسز نے اچانک علاقے کو گھیر لیا، طاقت کے نازک توازن کو بدل دیا اور سعودی عرب کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کھڑا کر دیا۔ متحدہ عرب امارات نے یمن کی حکومت کے مطالبے پر اپنی افواج وہاں سے نکال لی تھیں۔ بدھ کو سعودی اتحاد نے یہ بھی کہا کہ اس نے اپنے کیمپوں سے نکلنے والی مسلح افواج کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے بعد، جنوبی صوبے الڈھلیہ میں، جو زبیدی کی جائے پیدائش ہے، میں محدود  فضائی حملے کیے ہیں۔ مقامی اور ایس ٹی سی ذرائع نے صوبے میں 15 سے زیادہ حملوں کی اطلاع دی۔ یمن یمن جنگ سعودی عرب یو اے ای جنگجو گروہ صنعا جنوبی عبوری کونسل (ایس ٹی سی) کے سربراہ عیدروس الزبیدی کو یمن کے معاملے مذاکرات کے لیے سعودی عرب جانا تھا لیکن وہ کسی نامعلوم مقام کی جانب فرار ہو گئے۔ انڈپینڈنٹ اردو بدھ, جنوری 7, 2026 - 13:15 Main image:

نہیں معلوم کہ عیدروس الزبیدی کہاں ہیں (اے ایف پی)

دنیا type: news related nodes: یمنی دھڑوں کے درمیان بات چیت میں مدد کے لیے تیار ہیں: طیب اردوغان یمن تنازع: پاکستان کا ریاض میں مذاکرات کی تجویز کا خیرمقدم پاکستان کا یمن بحران کے حل کے لیے سفارت کاری کی حمایت کا اعادہ یمن پر سعودی عرب سے مکمل یکجہتی، سکیورٹی کے عزم کا اعادہ: پاکستان SEO Title: یمن میں جنوبی عبوری کونسل کے رہنما نامعلوم مقام کی طرف فرار ہو گئے copyright: show related homepage: Hide from Homepage