اسرائیلی عہدے دار کا دورہ صومالی لینڈ: پاکستان سمیت کئی ملکوں کی سخت مذمت

پاکستان سمیت متعدد ملکوں نے اسرائیلی اہلکار کے ’صومالی لینڈ‘ کے دورے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’یہ دورہ صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے جو بین الاقوامی اصولوں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کو پامال کرتا ہے۔‘ اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو باضابطہ طور پر ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے محض 10 دن بعد اسرائیلی وزیر خارجہ گدعون سار نے منگل کو صومالی لینڈ کا دورہ کیا تھا۔ اسرائیل واحد ملک ہے جس نے صومالی لینڈ کی صومالیہ سے علیحدگی کے اقدام کو سرکاری سطح پر تسلیم کیا ہے۔ صومالیہ نے اسرائیل کے اس فیصلے کو ’غیر قانونی قدم‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ سار کا یہ دورہ اس کی ’خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی‘ ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ سے آج جاری ایک بیان کے مطابق الجزائر، بنگلہ دیش، اتحادِ کوموروس، جبوتی، مصر، گیمبیا، انڈونیشیا، ایران، عراق، اردن، کویت، لیبیا، مالدیپ، نائجیریا، عمان، پاکستان، فلسطین، قطر، سعودی عرب، صومالیہ، سوڈان، ترکیہ، یمن اور تنظیم اسلامی تعاون کے وزرائے خارجہ نے 27 دسمبر، 2025 کے اس بیان کو یاد دلایا جس میں اسرائیل کی جانب سے صومالیہ کے خطے ’صومالی لینڈ‘ کی شناخت کو یکسر مسترد کیا گیا تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ ان وزرائے خارجہ نے صومالیہ کی خودمختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ علیحدگی پسند ایجنڈوں کی حوصلہ افزائی ناقابل قبول ہے اور اس سے خطے میں مزید عدم استحکام پیدا ہوسکتا ہے۔ ’وزرائے خارجہ نے زور دیا کہ بین الاقوامی قانون کا احترام، ریاستوں کے داخلی معاملات میں عدم مداخلت اور سفارتی اصولوں کی پابندی علاقائی و عالمی امن کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے صومالیہ کی پرامن سفارت کاری، تعمیری بین الاقوامی روابط اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کے عزم کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے سفارتی و قانونی اقدامات کی وہ پوری طرح حمایت جاری رکھیں گے۔ بیان کے اختتام میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ صومالیہ کی خودمختاری، قومی وحدت اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کرے، بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور ’صومالی لینڈ‘ کو دی جانے والی شناخت کو فوری طور پر واپس لے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ سار کے مطابق صومالی لینڈ کے صدر عبدالرحمن نے اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو کی جانب سے رسمی دورے کی دعوت قبول کر لی ہے۔ گذشتہ ماہ صدر عبداللہ نے کہا تھا کہ صومالی لینڈ ’ابراہیم معاہدے‘ میں شامل ہو گا۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق یہ معاہدہ 2020 میں امریکہ کی ثالثی سے طے پایا تھا اور جس کے تحت متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کیے۔ صومالی لینڈ، جو کبھی برطانوی سرپرستی میں تھا، طویل عرصے سے ایک آزاد ریاست کے طور پر باضابطہ شناخت چاہتا ہے، اگرچہ اس نے مختلف حکومتوں کے ساتھ سرمایہ کاری اور سکیورٹی تعاون کے معاہدے کیے ہیں۔ نتن یاہو کے مطابق اسرائیل زراعت، صحت، ٹیکنالوجی اور معیشت کے شعبوں میں صومالی لینڈ سے تعاون کو آگے بڑھائے گا۔ صومالی لینڈ شمال مغربی صومالیہ میں واقع ہے اور اس کی سرحدیں ایتھوپیا اور جبوتی سے ملتی ہیں جبکہ خلیج عدن کے پار یمن واقع ہے۔ انٹرنیشنل کرائسس گروپ کے صومالیہ امور کے ماہر عمر محمود کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی دلچسپی غالباً صومالی لینڈ کی سٹریٹجک پوزیشن سے جڑی ہے، تاہم سکیورٹی تعاون اِس بات کا تقاضا نہیں کرتا کہ اسرائیلی فوجی تنصیبات وہاں قائم کی جائیں۔ صومالی لینڈ نے اس بات کی تردید کی ہے کہ اسرائیل کی جانب سے تسلیم کیے جانے کا مطلب یہ ہے کہ اسرائیل وہاں فوجی اڈے قائم کرے گا یا غزہ سے فلسطینیوں کی آبادکاری اس خطے میں ہوگی۔ اسرائیل صومالیہ پاکستان دفتر خارجہ پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انڈپینڈنٹ اردو جمعرات, جنوری 8, 2026 - 22:00 Main image:

چھ جنوری، 2026 کو صومالی لینڈ کے صدارتی دفتر سے جاری ہینڈ آؤٹ تصویر میں صومالی لینڈ کے صدر عبدالرحمن محمد (دائیں) صدارتی محل میں اسرائیلی وزیرِ خارجہ گدعون سار (بائیں) کے ساتھ تصویر کے لیے پوز دے رہے ہیں (صومالی لینڈ صدارتی دفترْ ہینڈ آؤٹ/اے ایف پی)

دنیا type: news related nodes: صومالی لینڈ خودمختاری، فلسطینیوں کی بے دخلی نامنظور: پاکستان پاکستان+20 ممالک کا صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا اسرائیلی قدم مسترد بحیرہ احمر پر کنٹرول کے لیے اسرائیل، صومالی لینڈ اور ایتھوپیا کا گٹھ جوڑ اسرائیل عالمی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے: صومالیہ SEO Title: اسرائیلی عہدے دار کا دورہ صومالی لینڈ: پاکستان سمیت کئی ملکوں کی سخت مذمت copyright: show related homepage: Show on Homepage