خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ کراچی کے اجتماع نے ثابت کر دیا ہے کہ عمران خان کی سیاست ختم ہونے کا تاثر غلط تھا اور جس دن عمران خان نے قوم کو پیغام دیا، عوام اسی دن گھروں سے باہر نکل آئے گی۔ سہیل آفریدی نے اتوار کی شب کراچی کے باغِ جناح میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے بعد سندھ حکومت نے ان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکڑوں کارکنان مزارِ قائد کے اطراف جمع تھے جہاں وہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا خطاب سننے کے لیے آئے تھے۔ پارٹی کا دعویٰ ہے کہ وزیراعلیٰ کا قافلہ راستے میں سڑکوں پر رکاوٹوں اور راستے میں موجود بڑی تعداد میں کارکنوں کے استقبال کی وجہ سے سست روی کا شکار ہوا ہے۔ سندھ حکومت نے پی ٹی آئی کو باغِ جناح میں جلسے کی اجازت دے دی تھی تاہم، پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اجازت نامہ دیر سے ملنے کے باعث انہوں نے پہلے اعلان کیا تھا کہ اجتماع مزار قائد کے ایک دروازے کے سامنے کیا گیا۔ LIVE | Pakistan Tehreek-e-Insaf Massive Jalsa in Karachi | CM Sohail Afridi Enroute to Jalsa Gah https://t.co/UH53quwIjK — PTI Karachi (@PTIKarachi_) January 11, 2026 یہ جلسہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے چار روزہ دورہ سندھ کا حصہ ہے جس کے دوران وہ اپنی جماعت کی ملک گیر سٹریٹ موبلائزیشن مہم کی قیادت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ کراچی کے بعد جلوس اور جلسوں کا اگلا پڑاؤ خیبرپختونخوا ہو گا اور ’سٹریٹ موومنٹ‘ کے ذریعے عمران خان کا پیغام ملک بھر میں پہنچایا جائے گا۔ سہیل آفریدی نے جلسے میں شریک شہریوں کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’سندھ کی عوام کا مشکور ہوں، کراچی والوں نے دل جیت لیا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ عوام نے نکل کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیرِاعلیٰ نے کہا کہ کراچی کی عوام نے یہ ثابت کیا ہے کہ بغیر سرکاری سہولیات کے بھی جلسہ عظیم الشان ہو سکتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سندھ حکومت نے رکاوٹیں ڈالیں، مگر عوام نے تمام رکاوٹیں ہٹا کر جلسہ کامیاب بنایا۔ آفریدی نے دعویٰ کیا کہ آج لاکھوں کا مجمع اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی کی نمائندہ جماعت پی ٹی آئی ہے۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) سہیل آفریدی نے سندھ حکومت کو جمہوریت دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ جمہوریت کے دعویدار تھے، وہ حقیقت میں جمہوریت پسند نہیں نکلے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’سندھ حکومت نے سندھی ٹوپی اور اجرک کی بے حرمتی کی‘ اور عوام یہ بات کبھی معاف نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے مل کر آئین کے ڈھانچے کو تبدیل کر دیا ہے اور سندھ میں عملاً پارٹی کی ’ڈکٹیٹرشپ‘ قائم ہے۔ آفریدی کا کہنا تھا کہ عوام عمران خان کی ایک کال پر ڈی چوک جانے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کارکنان سے کہا کہ وہ تیار رہیں اور اسی جذبے کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ قوم کے حقوق ختم کرے یا عمران خان کو بلاجواز جیل میں رکھے۔ اپنے خطاب کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ سندھ میں جو ’فسطائیت‘ دکھائی گئی، وہ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف سہیل آفریدی کراچی جلسہ عمران خان یہ جلسہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے چار روزہ دورہ سندھ کا حصہ ہے جس کے دوران وہ اپنی جماعت کی ملک گیر سٹریٹ موبلائزیشن مہم کی قیادت کر رہے ہیں۔ انڈپینڈنٹ اردو اتوار, جنوری 11, 2026 - 23:30 Main image:
سہیل آفریدی 11 جنوری، 2026 کو کراچی کے باغِ جناح میں جلسۂ عام سے خطاب کر رہے ہیں (سکرین فریب/پی ٹی آئی یو ٹیوب)
سیاست type: news related nodes: ریڈیو پاکستان جلاؤ گھیراؤ کی ویڈیوز: سہیل آفریدی کی شناخت کی فرانزک تصدیق کیا سہیل آفریدی پی ٹی آئی کی جارحانہ سیاست واپس لا سکیں گے؟ پی ٹی آئی کی کارکنان پر دوبارہ واٹر کینن کے استعمال کی مذمت پی ٹی آئی نے بھی ’دہشت گردی‘ کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کی: سہیل آفریدی SEO Title: عمران خان کی سیاست ختم ہونے کا تاثر غلط ہے: سہیل آفریدی کا کراچی جسلے سے خطاب copyright: show related homepage: Show on Homepage