خیبر پختونخوا اسمبلی نے پیر کو تصدیق کی ہے کہ اس کی جانب سے پشاور کے کور کمانڈر کو اسمبلی کی خصوصی سکیورٹی کمیٹی کو صوبے کی سکیورٹی صورت حال پر ان کیمرہ بریفنگ لینے کی درخواست کی ہے۔ اسمبلی کے ترجمان کی جانب سے میڈیا کو بھیجے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی ہدایت پر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کی جانب سے سکیورٹی سے متعلق خصوصی کمیٹی کے لیے ہیڈکوارٹرز الیون کور پشاور سے ان کیمرا بریفنگ کے انعقاد کے لیے باضابطہ خط جاری کر دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر دستیاب خط کی کاپی کے مطابق اس پر تاریخ آٹھ جنوری 2026 درج ہے جبکہ خط بھیجنے کی تصدیق اسمبلی کی جانب سے آج کی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی نے گذشتہ سال آٹھ ستمبر کو اسمبلی اجلاس کے دوران سکیورٹی کے حوالے سے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ خط کے متن کے مطابق اس کمیٹی بنانے کا مقصد صوبے میں مجموعی طور پر امن و امان کی صورت حال کو دیکھنا ہے اور اس کمیٹی کے 40 اراکین ہیں جس میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے نمائندگان بھی موجود ہیں۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی کو دیے گئے مینڈیٹ کے مطابق تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز جیسے چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل آف پولیس اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ کی جانب سے تفصیلی بریفنگ لی گئی ہیں۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) اسی کمیٹی کے دوسرے مرحلے میں 12 دسمبر کو خط کے مطابق اسمبلی میں ایک جرگہ بلایا گیا تھا جس میں تمام سیاسی جماعتوں اور متعلقہ شعبوں کے نمائندگان کو مدعو کیا گیا تھا۔ اسی جرگے میں ایک متفقہ قرارداد بھی منظور کی گئی اور صوبے میں امن و امان کی بہتری کے لیے طویل المدت منصوبہ تشکیل دیا گیا اور اس قرارداد کو وفاقی حکومت کے ساتھ بھی شیئر کیا گیا تھا۔ خط کے مطابق، ’اسی سلسلے کی کڑی میں کمیٹی چاہتی ہے کہ پشاور کے الیون کور ہیڈکوارٹر سے بریفنگ لے سکے جس میں خصوصی طور پر ضم اضلاع میں وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے آپریشن پر بریفنگ لی جا سکے۔‘ سکیورٹی کے حوالے سے خط میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی سکیورٹی اقدامات لینے کی اہمیت پر زور دیتی ہے، تاہم متعلقہ سیاسی، سماجی اور ترقیاتی انیشیٹیوز لینے کے بغیر صرف آپریشن سے صوبے میں ممکنہ طور پر حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ WhatsApp Image 2026-01-12 at 6.10.15 PM.jpeg خط کے مطابق،’اسی وجہ سے کمیٹی کو ان کیمرہ بریفنگ کا انعقاد کیا جائے اور باہمی مشاورت سے تاریخ اور وقت کا تعین کیا جائے۔ بریفنگ کا انعقاد صوبائی اسمبلی کے اندر منعقد کیا جائے اور کمیٹی کو امید ہے کہ اپنی آئینی فرائض کی انجام دہی میں آپ ہماری مدد کریں گے۔ ‘ پاکستان فوج یا پشاور الیون کور ہیڈ کواراٹر کی جانب سے اسمبلی کی جانب سے بریفنگ پر ابھی تک کوئی باضاطہ جواب جاری نہیں کیا گیا ہے۔ صوبہ خیبرپختونخوا کی صوبائی اور وفاقی حکومت کے درمیان سکیورٹی پر شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔ خیبر پختونخوا صوبائی حکومت اسمبلی سکیورٹی پشاور خط کے متن کے مطابق اس کمیٹی بنانے کا مقصد صوبے میں مجموعی طور پر امن و امان کی صورت حال کو دیکھنا ہے اور اس کمیٹی کے 40 اراکین ہیں جس میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے نمائندگان بھی موجود ہیں۔ اظہار اللہ سوموار, جنوری 12, 2026 - 21:15 Main image:
پشاور میں خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی کا ایک منظر (انڈپینڈنٹ اردو)
ٹرینڈنگ type: news related nodes: پشاور سکول حملے کے 11 سال، بچوں کو نشانہ بنانے والوں سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: صدر پشاور آرمی پبلک سکول پر حملے سے متعلق ’پہلی فون کال‘ کی کہانی پشاور جلسے میں سہیل آفریدی کی تقریر میں نرمی کی وجہ کیا ہے؟ پشاور: ہڈیوں کے گوداموں پر چھاپہ، یہ ہڈیاں کہاں استعمال ہوتی ہیں؟ SEO Title: خیبرپختونخوا اسمبلی کا پشاور کور کو سکیورٹی بریفنگ کے لیے خط copyright: show related homepage: Hide from Homepage