میرے بہت پیارے اور دیرینہ دوست ملک رب نواز سٹاک مارکیٹ کے ماہر ہیں اور ملک کے معاشی اشاریوں سے متعلق ہر تازہ ترین معلومات سے نہ صرف خود آگاہ رہتے ہیں بلکہ اپنے دوستوں کو بھی مستفیض فرماتے رہتے ہیں۔ ہر دوسرے دن ان کا مسیج دکھائی دیتا ہے کہ ملکی سٹاک ایکسچینج نے اپنا ہی بنایا ہوا گزشتہ روزکا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ میں اس سلسلے میں نہایت ہی نالائق اور گھامڑ شخص ہوں اور کراچی سٹاک ایکسچینج کے ہنڈرڈ انڈیکس وغیرہ کے میکانزم سے بالکل ہی لاعلم ہوں۔ مجھے اس ہنڈرڈ اور ڈیڑھ ہنڈرڈ وغیرہ جیسی... Read more