پاکستان نے صدر ٹرمپ کے خاندان سے منسلک کرپٹو کاروبار کی کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشل کی ایک ذیلی فرم سے معاہدے کیا ہے، جس کے تحت سرحد پار ادائیگیوں کے لیے اس کے سٹیبل کوائن کے استعمال کے امکانات کو تلاش کیا جائے گا۔ معاہدہ طے پانے کے عمل میں شامل ایک ذریعے نے بدھ کو روئٹرز کو بتایا کہ معاہدے کے تحت ورلڈ لبرٹی فنانشل (ڈبلیو ایل ایف) پاکستان کے مرکزی بینک کے ساتھ اپنے ایک امریکی ڈالر مالیت کے سٹیبل کوائن کو ریگولیٹڈ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے ڈھانچے میں ضم کرنے کے لیے کام کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوں اس طرح کمپنی کو پاکستان کے اپنے ڈیجیٹل کرنسی کے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ملے گی۔ معاہدہ ورلڈ لبرٹی، جو ستمبر 2024 میں شروع کیا گیا ایک کرپٹو پر مبنی فنانس پلیٹ فارم ہے، اور ایک خودمختار ریاست کے درمیان عوامی طور پر اعلان کردہ پہلی پارٹنرشپ میں سے ایک کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں گرمجوشی کا نتیجہ بھی سمجھا جا رہا ہے۔ معاہدہ ورلڈ لبرٹی سے منسلک ایک غیر معروف کمپنی ایس سی فنانشل ٹیکنالوجیز کے ساتھ طے پایا ہے، جن کے متعلق ذریعے نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان بدھ کو ورلڈ لبرٹی کے سی ای او زیک وٹ کوف کے دورہ اسلام آباد کے دوران معاہدے کا اعلان کر سکتا ہے۔ پاکستان کی وزارت خزانہ اور مرکزی بینک نے فوری طور پر اس بارے میں تبصرہ یا ردعمل کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔ سٹیبل کوائنز، ڈیجیٹل ٹوکن جو عام طور پر ڈالر میں لگائے جاتے ہیں، حالیہ برسوں میں ان کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) امریکہ نے وفاقی قوانین متعارف کرائے ہیں جو بڑے پیمانے پر اس شعبے کے لیے فائدہ مند نظر آتے ہیں اور دنیا بھر کے ممالک ادائیگیوں اور مالیاتی نظاموں میں سٹیبل کوائنز کے ممکنہ کردار کا جائزہ لینا شروع کر رہے ہیں۔ روئٹرز نے اکتوبر میں رپورٹ کیا تھا کہ ورلڈ لبرٹی نے گذشتہ سال کی پہلی ششماہی میں ٹرمپ خاندان کے کاروبار ،جسے ٹرمپ آرگنائزیشن کے نام سے جانا جاتا ہے، کی کی آمدنی میں تیزی سے اضافہ کیا۔ گذشتہ سال مئی میں ابوظبی کی ایک سرکاری سرمایہ کاری کمپنی ایم جی ایکس نے ورلڈ لبرٹی سٹیبل کوائن کو بائنانس میں دو ارب ڈالر ایکویٹی حصص خریدنے کے لیے استعمال کیا، جو دنیا کا سب سے بڑا کرپٹو ایکسچینج ہے۔ پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کے منصوبوں کی تلاش کر رہا ہے کیونکہ وہ نقدی کے استعمال کو کم کرنے اور سرحد پار ادائیگیوں کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ پاکستان کے مرکزی بینک کے گورنر نے جولائی میں کہا تھا کہ وہ ڈیجیٹل کرنسی کے لیے ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کی تیاری کر رہے ہیں اور ویرچوئل اثاثوں کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قانون سازی کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ کرپٹو کرنسی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستانی معیشت معاہدے کے عمل سے منسلک ایک ذریعے نے روئٹرز کو بتایا کہ پاکستان بدھ کو کمپنی کے سی ای او زیک وٹ کوف کے دورہ اسلام آباد کے دوران معاہدے کا اعلان کر سکتا ہے۔ روئٹرز بدھ, جنوری 14, 2026 - 13:00 Main image:
ورلڈ لبرٹی فنانشل کے شریک بانی اور سی ای او زیک وِٹکوف تین دسمبر 2025 کو دبئی، متحدہ عرب امارات میں بائنانس بلاک چین ویک کے دوران خطاب کر رہے ہیں۔ (روئٹرز)
معیشت type: news related nodes: پاکستان کو کرپٹو اپنانے، بنانے والوں کی صف میں لانا چاہتے ہیں: بلال کرپٹو ایکسچینجز کی بدولت منی لانڈنگ کی نگرانی ممکن ہو گی: بلال کرپٹو مائننگ کے لیے سستی بجلی کی تجویز آئی ایم ایف نے مسترد کر دی کرپٹوکرنسی ہے کیا اور کیسے کام کرتی ہے؟ SEO Title: صدر ٹرمپ کے خاندان سے منسلک کرپٹو کرنسی کمپنی سے پاکستان کا معاہدہ: رپورٹ copyright: show related homepage: Hide from Homepage