کیٹی بندر کشتی حادثے میں چھ افراد محفوظ، ایک کی موت، ایک لاپتہ: پاکستان میری ٹائم

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) کے مطابق بدھ کی صبح کراچی کے ساحلی علاقے کیٹی بندر کے قریب سمندر میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں آٹھ افراد حادثے کا شکار ہو گئے، جن میں سے چھ کو زندہ بچا لیا گیا، ایک کی لاش نکال لی گئی جبکہ ایک شخص تاحال لاپتہ ہے۔ حادثہ چھوٹی کشتی میں شکار اور تیز سمندری لہروں کے باعث پیش آیا، جس کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جو تاحال جاری ہے۔ پی ایم ایس اے حکام نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں بتایا کہ ’کشتی الٹنے کا حادثہ بدھ کی صبح پیش آیا جب کراچی اور کیٹی بندر سے تعلق رکھنے والے آٹھ شوقیہ افراد شکار پر نکلے۔ چونکہ شکار پر جانے کے لیے چھوٹی کشتی کو استعمال میں لایا گیا جو گہرے سمندر میں اترنے کے لیے موزوں نہیں سمجھی جاتی اور کئی قسم کی احتیاطی تدابیر کو اپنائے بغیر شکار پر نکلے تھے جس کے باعث کشتی الٹنے کا حادثہ پیش آیا۔‘ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) پی ایم ایس اے کے اہلکار نے بتایا کہ ’حادثے کا شکار ہونے والے افراد میں سے پانچ کا تعلق کراچی جبکہ تین کا تعلق کیٹی بندر سے ہے۔ ریسکیو کارروائی کے دوران الٹنے والی لانچ کو بھی سمندر سے نکال لیا گیا ہے۔ تاہم ڈوبنے والوں میں سے ایک شخص، ظہیر احمد، کی لاش نکال لی گئی ہے، جبکہ واحد بخش نامی شخص کی تلاش جاری ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ ریسکیو ٹیمیں کشتی اور حادثے کے مقام کے اطراف سرچ آپریشن کر رہی ہیں۔ دوسری جانب کوسٹل میڈیا ترجمان کا کہنا تھا کہ شکار پر جانے والے افراد باقاعدہ ماہی گیر نہیں تھے، تاہم حادثے کے فوراً بعد ماہی گیروں نے ڈوبنے والوں کی مدد کی اور پھر پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے اہلکار بھی پہنچ گئے جس کے باعث بروقت آپریشن ممکن ہو سکا۔ واقعے کے بعد کیٹی بندر اور اطراف کے علاقوں میں سوگ کی فضا ہے۔ مقامی ماہی گیروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سمندر میں جانے والوں کے لیے مؤثر حفاظتی اقدامات اور موسم سے متعلق بروقت وارننگ سسٹم کو یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔ سمندر کراچی حادثہ ماہی گیر پی ایم ایس اے حکام نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں بتایا کہ شکار پر جانے کے لیے چھوٹی کشتی کو استعمال میں لایا گیا جو گہرے سمندر میں اترنے کے لیے موزوں نہیں سمجھی جاتی۔ صالحہ فیروز خان بدھ, جنوری 14, 2026 - 20:15 Main image:

کوسٹل میڈیا ترجمان کا کہنا تھا کہ 14 جنوری 2026 کو شکار پر جانے والے افراد باقاعدہ ماہی گیر نہیں تھے (کوسٹل ترجمان کمال شاہ)

پاکستان type: news related nodes: میری ٹائم ایکسپو: پاکستانی ڈرونز اور بغیر پائلٹ کے دفاعی سسٹمز کی دھوم امن-2025: میری ٹائم سکیورٹی کے لیے بحری سفارت کاری پاکستان میری ٹائم اور انڈین ماہی گیروں کی کشتیوں میں تصادم، ماہی گیر زیر حراست انڈین خفیہ ایجنسی کا پاکستانی ماہی گیر جاسوس گرفتار: وزیر SEO Title: کیٹی بندر کشتی حادثے میں چھ افراد محفوظ، ایک کی موت، ایک لاپتہ: پاکستان میری ٹائم copyright: show related homepage: Hide from Homepage