لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کے صفِ اول کے ایف کلاس شوٹر محسن نواز نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال چوہدری سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے نوجوانوں کے لیے سپورٹس ڈویلپمنٹ سے متعلق اپنا وژن پیش کیا اور غیر روایتی کھیلوں میں درپیش انفراسٹرکچر کے مسائل کی نشاندہی کی۔ …