لواری ٹنل پر خشک میوہ جات فروخت کرنے والی شمائلہ خان سکول نہیں جاتیں، لیکن فرفر انگریزی بولنے سمیت دیگر زبانوں کے بھی کچھ فقرے بول سکتی ہیں۔ خیبر پختونخوا کے شہر دیر بالا سے تعلق رکھنے والی شمائلہ کے والد یوسف علی شاہ پاکستان فضائیہ کے سابق ملازم ہیں۔ وہ لواری ٹنل کے قریب واقع اپنی چھوٹی سی دکان میں مکئی کے دانے بھونتے اور خشک میوہ جات کے پیکٹ تیار کرتے ہیں، جنہیں شمائلہ فروخت کرتی ہیں۔ 10 سالہ شمائلہ کی عمر سکول جانے کی ہے، لیکن وہ سکول نہیں جاتیں۔ وہ سکول جانے، اس کی فیس دینے اور دوسرے اخراجات کو بے کار سمجھتی ہیں۔ شمائلہ سے جب پوچھا گیا کہ آپ سکول کیوں نہیں جاتیں تو کہنے لگیں: ’کون کہتا ہے کہ میں نہیں پڑھتی؟ میں پڑھتی ہوں اور گھر میں آن لائن پڑھتی ہوں۔ سکول کچھ بھی نہیں ہے، جب انٹرنیٹ ہے تو سب کچھ ہے۔‘ انہوں نے بتایا کہ وہ کچھ دنوں کے لیے سکول گئی بھی تھیں لیکن وہاں انہیں معلوم ہوا کہ کلاس میں جو پڑھایا جا رہا تھا، وہ ٹھیک نہیں تھا۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) بقول شمائلہ: ’مجھے پائلٹ بننا ہے اور وہ بھی میں آن لائن سیکھ رہی ہوں کیوں کہ گھر میں انٹرنیٹ کی تمام سہولت موجود ہے۔ بابا سکھاتے ہیں کہ جہاز کیسے اڑتا ہے۔ کاک پٹ میں کیا ہوتا ہے۔ کون سا بٹن کس وقت دبانا ہوتا ہے؟‘ شمائلہ کے والد نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ وہ تعلیم کے طریقہ کار کو، اس کے نظریے کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا: ’شمائلہ سکول نہیں جاتی لیکن میں سمجھتا ہوں کہ گھر میں آن لائن جو وہ سیکھتی ہے، ایسا وہ سکول میں نہیں سیکھ سکتی۔‘ زبانوں کے حوالے سے یوسف نے بتایا انہیں بھی مختلف زبانیں سیکھنے کا شوق ہے اور اب وہ اور شمائلہ کلاس میٹ بھی ہیں تو ایک دوسرے سے زبانیں سیکھتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ بول کر پریکٹس کرتے ہیں۔ شمائلہ کے خاندان کا تعلق بنیادی طور پر پشاور سے ہے لیکن اب وہ دیر بالا میں رہائش پذیر ہیں۔ والد کے مطابق وہ سیاحت کے فروغ کے مشن پر یہاں آئے ہیں۔ یوسف علی شاہ نے یہ بھی بتایا کہ اس علاقے میں سیاحت کے فروغ کے لیے وہ سمر ہاؤسز کا ایک آئیڈیا لا رہے ہیں تاکہ گرمیوں میں سیاح آ کر اس علاقے کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہو سکیں۔ بچی بچیاں پائلٹ آن لائن تعلیم سکول لواری ٹنل کے قریب خشک میوہ جات فروخت کرنے والی 10 سالہ شمائلہ خان پائلٹ بننا چاہتی ہیں لیکن انہیں سکول جانا بے کار لگتا ہے۔ اظہار اللہ جمعہ, جنوری 16, 2026 - 07:30 Main image:
شمائلہ اپنے والد کے ہمراہ لواری ٹنل کے قریب خشک میوہ جات فروخت کرتی ہیں اور فرفر انگریزی سمیت مختلف زبانوں کے کچھ فقرے بول سکتی ہیں (اظہار اللہ/ انڈپینڈنٹ اردو)
نئی نسل jw id: 4uDnhZDp type: video related nodes: انگریزی بولنا اخباروں سے سیکھیں یا فلموں سے؟ لوگ پوچھتے ہیں بچیاں اس فیلڈ میں کیسے آ سکتی ہیں: اورنج ٹرین کی پہلی خاتون ڈرائیور وہ کرنا چاہتی تھی جو سب سے مختلف ہو: ٹرینی پائلٹ اشمام امیر انڈیا: خشک سالی لڑکیوں کی تعلیم پر کس طرح اثرانداز ہو رہی ہے؟ SEO Title: کئی زبانیں بولنے والی دیر بالا کی شمائلہ کو سکول جانے کا شوق کیوں نہیں؟ copyright: show related homepage: Hide from Homepage