800 سے زائد پھانسیاں منسوخ کرنے پر ایران کا شکریہ: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے ایرانی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے کہ اس نے ان پھانسیوں پر عمل درآمد نہیں کیا، جو ان کے بقول سینکڑوں سیاسی قیدیوں کو دی جانی تھیں۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے فلوریڈا کے پام بیچ میں اپنی مار اے لاگو سٹیٹ میں ویک اینڈ گزارنے کے لیے روانہ ہوتے وقت صحافیوں کو بتایا کہ ’ایران نے 800 سے زائد لوگوں کی پھانسی منسوخ کر دی ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس اقدام کا ’بہت احترام کرتے ہیں۔‘ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) گذشتہ ہفتے ایران کی تاریخ کے چند سب سے بڑے حکومت مخالف مظاہروں نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ اگرچہ واشنگٹن ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے پیچھے ہٹ گیا ہے، تاہم وائٹ ہاؤس نے جمعرات کو کہا تھا کہ ’صدر کے لیے تمام آپشنز بدستور موجود ہیں‘۔ روئٹرز کے مطابق ایک صحافی نے ٹرمپ سے سوال کیا کہ ’کیا عرب اور اسرائیلی حکام نے آپ کو ایران پر حملہ نہ کرنے کے لیے قائل کیا؟‘ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ کسی نے انہیں ایران پر حملہ نہ کرنے کے لیے قائل نہیں کیا۔ بقول ٹرمپ: ’کسی نے مجھے قائل نہیں کیا، میں نے خود اپنے آپ کو قائل کیا۔‘ Screenshot 2026-01-17 093430.png اس رویے سے ٹرمپ کے ان حالیہ اور بار بار دیے گئے ان بیانات سے پیچھے ہٹنے کا اشارہ ملتا ہے کہ اگر ایرانی حکومت نے ملک گیر مظاہروں کے دوران بڑے پیمانے پر قتل عام شروع کیا تو امریکہ ایران پر فوجی حملہ کر سکتا ہے، تاہم اب یہ مظاہرے تھم گئے ہیں۔ گذشتہ دو روز کے دوران امریکہ کے مشرق وسطیٰ کے کئی اتحادیوں نے ٹرمپ انتظامیہ پر زور دیا تھا کہ وہ حملے سے باز رہے، کیوں کہ انہیں خدشہ تھا کہ اس طرح کی کارروائی سے پہلے سے پرآشوب خطے کے ساتھ ساتھ عالمی معیشت بھی غیر مستحکم ہو جائے گی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران مظاہرے تہران ایک صحافی کے سوال پر امریکی صدر نے جواب دیا کہ کسی نے انہیں ایران پر حملہ نہ کرنے کے لیے قائل نہیں کیا۔ ’میں نے خود اپنے آپ کو قائل کیا۔‘ انڈپینڈنٹ اردو ہفتہ, جنوری 17, 2026 - 09:30 Main image:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 16 جنوری 2026 کو ویک اینڈ گزارنے کے لیے فلوریڈا کے پام بیچ میں واقع اپنی رہائش گاہ مار-اے-لاگو کے لیے روانگی کے وقت ریاست میری لینڈ میں جوائنٹ بیس اینڈریوز پر ایئر فورس ون میں سوار ہوتے ہوئے ہاتھ ہلا رہے ہیں (اے ایف پی)

امریکہ type: news related nodes: نتن یاہو، عرب ممالک نے ٹرمپ سے ایران پر حملہ ملتوی کرنے کو کہا: نیویارک ٹائمز ایران کے ساتھ سرحدی اضلاع میں سکیورٹی بڑھا دی: پاکستانی حکام فائرنگ کی آوازیں، تشدد کے قصے سنے: ایران سے واپس آنے والے پاکستانی طلبہ ’تمام آپشنز موجود‘: امریکہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں ایران کو دھمکی SEO Title: 800 سے زائد پھانسیاں منسوخ کرنے پر ایران کا شکریہ: ٹرمپ copyright: show related homepage: Hide from Homepage