پنجاب اور بلوچستان میں ٹریفک حادثات میں 23 اموات، متعدد زخمی

پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق پاکستان کے صوبے پنجاب کے ضلع سرگودھا اور بلوچستان کے ضلع گوادر میں ہفتے کو دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 23 افراد جان سے چلے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ‎ریسکیو 1122 کے مطابق فیصل آباد کے علاقہ کھانوانہ سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان اسلام آباد میں قریبی عزیز کی فوتگی میں شرکت کے بعد مزدا ٹرک میں سوار ہو کر واپس فیصل آباد جا رہا تھا کہ سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں یہ حادثہ پیش آیا۔ حکام کے مطابق موٹروے شدید دھند کے باعث بند تھی، جس کے باعث مزدا ٹرک کو متبادل لوکل روٹ، کوٹ مومن کے راستے فیصل آباد جانا پڑا، تاہم گلا پور کے قریب شدید دھند کے باعث ڈرائیور کو راستہ نظر نہ آیا اور ٹرک بے قابو ہو کرنہر میں جا گرا۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے وقت مزدا ٹرک میں کل 23 افراد سوار تھے، جن میں سے 14 موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ نو افراد زخمی ہو گئے۔ جان سے جانے  والوں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب ہفتے کو صبح سویرے گوادر کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر کراچی سے جیوانی جانے والی ایک بس کو پیش آنے والے حادثے میں کم از کم نو مسافر چل بسے اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) اسلم بنگلزئی نے تصدیق کی کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہونے کی وجہ سے بس الٹ گئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں نو مسافر موقعے پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اورماڑہ کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پاکستان میں شدید دھند سردیوں کے مہینوں میں شاہراہوں پر بار بار پیش آنے والا خطرہ ہے، خصوصاً پنجاب اور سندھ کے بعض حصوں میں، جہاں حد نگاہ کم ہونے کے باعث سنگین حادثات اکثر رونما ہوتے ہیں۔ تاہم دھند ان حادثات کی واحد وجہ نہیں، کیونکہ کئی واقعات تیز رفتاری، لاپروائی سے ڈرائیونگ، ٹریفک قوانین سے لاعلمی، اوور لوڈنگ اور کمزور نفاذِ قانون کے باعث بھی پیش آتے ہیں۔ پنجاب بلوچستان ٹریفک حادثہ اموات زخمی پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق پاکستان کے صوبے پنجاب کے ضلع سرگودھا اور بلوچستان کے ضلع گوادر میں ہفتے کو دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 23 افراد جان سے چلے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ انڈپینڈنٹ اردو ہفتہ, جنوری 17, 2026 - 12:00 Main image:

سرگودھا میں 17 جنوری 2026 کو پیش آنے والے حادثے کے بعد ایک ٹرک نہر میں الٹا پڑا ہے (وائس آف سرگودھا رئیل/فیس بک)
 

پاکستان type: news related nodes: چکوال: موٹر وے پر بس حادثہ، تین بچوں سمیت آٹھ اموات پشاور میں سموگ نہیں دھند ہے: صوبائی محکمہ موسمیاتی تبدیلی ای چالان اور جرمانوں سے حادثات 50 فیصد کم: کراچی ٹریفک پولیس کراچی ٹریفک حادثات: دو ماہ  میں تقریباً 100 اموات، 900 زخمی SEO Title: پنجاب اور بلوچستان میں ٹریفک حادثات میں 23 اموات، متعدد زخمی copyright: Translator name: عبدالقیوم show related homepage: Hide from Homepage