پاکستان، امریکہ مجرموں کی شناخت کے لیے جدید سافٹ ویئر استعمال کریں گے: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہفتے کو کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ نے بیرون ملک جرائم میں ملوث افراد کی نشاندہی کے لیے جدید سافٹ ویئر کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق محسن نقوی نے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے امریکی وفد سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات، دوطرفہ تعاون اور مشترکہ مفادات کے مختلف شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں فریقین نے سکیورٹی تعاون، بارڈر مینیجمنٹ اور خطے میں استحکام کے لیے اشتراک بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) وزیر داخلہ محسن نقوی کے مطابق ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ جدید سافٹ ویئر کے ذریعے بیرون ملک جرائم میں ملوث افراد کی نشاندہی کو بہتر بنایا جائے گا جب کہ ملکی اداروں جیسے ایف آئی اے، فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) اور سائبر کرائم ایجنسی کے افسران کے لیے ٹریننگ پروگرامز پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ’ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ کو فعال بنانے کے لیے امریکی معاونت نہایت اہم ثابت ہوگی۔ یہ وفاقی سطح پر پہلا اینٹی ٹیررسٹ ونگ ہوگا جو صوبوں کے ساتھ موثر کوآرڈینیشن رکھے گا۔‘ اس موقعے پر امریکی اداروں اینٹی ٹیررسٹ اسسٹنٹس پروگرام اور بیورو آف انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا انفورسمنٹ کے ساتھ جاری تعاون مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔ جبکہ امریکہ کے تعاون سے ایف آئی اے میں سینٹر فار ٹرانسفارمیشن کرائم اور اکیڈمی کے قیام کے معاملات پر پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ بارڈر سکیورٹی، کوسٹل گارڈز اور متعلقہ اداروں کو جدید امریکی آلات فراہم کیے جائیں گے تاکہ ان کی استعداد کار میں اضافہ ہو۔ محسن نقوی اپنے وفد کے ساتھ 17 جنوری 2026 کو اسلام آباد میں امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی سربراہی میں اعلی سطح کے امریکی وفد سے ملاقات کر رہے ہیں (وزارت داخلہ) محسن نقوی کے مطابق نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) ملک بھر میں غیرقانونی کال سینٹرز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کر رہی ہے جبکہ مالیاتی فراڈ اور دہشت گردی کی فنڈنگ کی روک تھام کے لیے جدید سافٹ ویئر ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’اس ضمن میں امریکہ کا این سی سی آئی اے کے ساتھ تعاون انتہائی اہم ہے۔‘ امریکی وفد نے پاکستان کی جانب سے سکیورٹی تعاون اور دوطرفہ روابط کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ قائم مقام امریکی سفیر نے اس موقعے پر کہا کہ وزارت داخلہ اور امریکی اداروں کے درمیان مختلف سطح پر جاری تعاون قابل تحسین ہے اور امریکہ پاکستان کے ساتھ اشتراک مزید بڑھانے کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔ ملاقات میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ڈی جی نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی، ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن، آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ پاکستان امریکہ محسن نقوی پاکستان امریکہ تعلقات تعاون امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی سربراہی میں امریکی وفد سے ملاقات کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ جدید سافٹ ویئر کے ذریعے بیرون ملک جرائم میں ملوث افراد کی نشاندہی کو بہتر بنایا جائے گا۔ انڈپینڈنٹ اردو ہفتہ, جنوری 17, 2026 - 13:30 Main image:

وزیر داخلہ محسن نقوی 17 جنوری 2026 کو اسلام آباد میں امریکی سفیر نیٹلی بیکر کا استقبال کرتے ہوئے (وزارت داخلہ)

پاکستان type: news related nodes: پاکستان امریکہ تعلقات کا نیا دور؟ پاکستان امریکہ کے ساتھ زراعت، آئی ٹی میں پیش رفت کا خواہاں پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے: وزیر اعظم تعریف کے باوجود امریکہ پاکستان تعلقات کا مستقبل غیریقینی SEO Title: پاکستان، امریکہ مجرموں کی شناخت کے لیے جدید سافٹ ویئر استعمال کریں گے: محسن نقوی copyright: Translator name: عبدالقیوم show related homepage: Show on Homepage