ٹرمپ کی ترک اور مصری صدور کو غزہ ’بورڈ آف پیس‘ میں شامل ہونے کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترک صدر رجب طیب اردوغان اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کو غزہ کے ’بورڈ آف پیس‘ میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔ یہ بورڈ غزہ میں عارضی حکمرانی کی نگرانی کرے گا جہاں گذشتہ اکتوبر سے فائر بندی قائم ہے۔ وائٹ ہاؤس نے جمعے کو اعلان کیا تھا کہ اس نے ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر عملدرآمد کے لیے ایک ایگزیکٹو پینل تشکیل دیا ہے، جس میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، عالمی بینک کے صدر اجے بنگا، برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر اور ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فدان شامل ہیں۔ یہ پینل حکمرانی اور علاقائی سفارت کاری سے لے کر تعمیر نو کی مالی معاونت اور سرمایہ کاری کے حصول تک مختلف شعبوں کی نگرانی کرے گا۔ ادھر انقرہ میں ہفتے کو ترک صدارتی محل نے بتایا کہ انہیں ٹرمپ کی جانب سے ایک خط موصول ہوا ہے جس میں اردوغان کو پینل میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔ مصری وزیر خارجہ نے بھی ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹرمپ کی صدر السیسی کو دی گئی دعوت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے ہفتے کو کہا کہ وہ غزہ کی تعمیر نو میں مدد کے لیے ٹرمپ کی جانب سے انہیں نامزد کیا جانا ان کے لیے ’باعث فخر‘ ہے۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) انہوں نے اے ایف پی کو بتایا: ’میں صدر ٹرمپ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے بورڈ آف پیس کے قیام میں قیادت کا کردار ادا کیا اور مجھے اس کے ایگزیکٹو بورڈ میں شامل ہونے کا اعزاز بخشا۔‘ وائٹ ہاؤس کے بیان کے مطابق وسیع تر ’بورڈ آف پیس‘ اس عبوری دور میں سٹریٹجک نگرانی فراہم کرے گا، بین الاقوامی وسائل کو مربوط کرے گا اور غزہ کو تنازع سے ترقی کی طرف منتقل کرنے کے عمل میں جواب دہی یقینی بنائے گا۔ روئٹرز کے مطابق امریکہ کا یہ بھی منصوبہ ہے کہ وہ غزہ میں ایک بین الاقوامی فورس تعینات کرے اور ایک اعلیٰ نمائندہ مقرر کرے جو غزہ میں حکمرانی، سکیورٹی اور تعمیر نو کے اقدامات میں ہم آہنگی قائم کرے۔ یہ اعلان زمینی صورت حال میں جاری اختلافات کے دوران سامنے آیا ہے، جہاں حماس نے اب تک ہتھیار ڈالنے سے انکار کر رکھا ہے اور آخری اسرائیلی قیدی کی باقیات بھی واپس نہیں کیں، جو ابتدائی مرحلے کی ایک اہم شرط ہے۔ اگرچہ اکتوبر میں ہونے والی فائر بندی سے بڑے پیمانے پر جھڑپوں میں کمی ہوئی ہے لیکن وقفے وقفے سے جھڑپوں اور اسرائیلی فضائی حملوں کے باعث دیرپا امن کا مستقبل غیر یقینی دکھائی دیتا ہے۔ امریکہ غزہ پر اسرائیلی حملہ فائر بندی ترکی مصر صدر ڈونلڈ ٹرمپ رجب طیب اردوغان عبدالفتاح السیسی ٹرمپ نے اردوغان اور السیسی کو غزہ کے ’بورڈ آف پیس‘ میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے جب کہ وائٹ ہاؤس نے منصوبے کی نگرانی کے لیے ایک ایگزیکٹو پینل تشکیل دیا ہے۔ انڈپینڈنٹ اردو ہفتہ, جنوری 17, 2026 - 18:30 Main image:

ایک شخص پانچ نومبر، 2025 کو غزہ شہر کے علاقے الرمل میں ایک سکول میں قائم بے گھر فلسطینیوں کے کیمپ میں بچوں کے ساتھ بیٹھا ہے (اے ایف پی)

دنیا type: news related nodes: غزہ کے ’بورڈ آف پیس‘ میں شامل نام جاری غزہ کی پٹی کے انتظامی امور سنبھالنے والے علی شعث کون ہیں؟ پاکستان، سعودی عرب سمیت آٹھ ممالک کا غزہ کمیٹی کا خیرمقدم غزہ میں صورت حال ’تباہ کن‘، اسرائیل راستے کھولے: 10 ممالک کا بیان SEO Title: ٹرمپ کی ترک اور مصری صدور کو غزہ ’بورڈ آف پیس‘ میں شامل ہونے کی دعوت copyright: Translator name: عبدالقیوم show related homepage: Hide from Homepage