’طاقتور قوتیں‘ عالمی تعلقات کمزور کرنے کے لیے صف آرا: انتونیو گوتریش

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش نے ہفتے کو لندن میں خطاب کرتے ہوئے متعدد ’طاقت ور قوتوں‘ پر تشویش کا اظہار کیا جو ’عالمی تعاون کو کمزور کرنے کے لیے صف آرا‘ ہیں۔ انتونیو گوتریش نے یہ بات لندن میں پہلی اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی کے قیام کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر کہی۔ لندن کے میتھوڈسٹ سینٹرل ہال میں 10 جنوری 1946 کو 51 ممالک کے نمائندے جنرل اسمبلی کے پہلے اجلاس کے لیے جمع ہوئے تھے۔ یہ اجلاس لندن میں اس لیے منعقد کیا گیا تھا کیونکہ اس وقت نیو یارک میں اقوامِ متحدہ کا صدر دفتر تعمیر نہیں ہوا تھا۔ گوتریش نے اپنے خطاب میں اقوام متحدہ کے قیام میں برطانیہ کے فیصلہ کن کردار اور تنظیم کی مسلسل حمایت پر خراج تحسین پیش کیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ 2025 بین الاقوامی تعاون اور اقوامِ متحدہ کی اقدار کے لیے ایک انتہائی چیلنجنگ سال ثابت ہوا۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) انہوں نے کہا کہ ’ہم دیکھ رہے ہیں کہ طاقت ور قوتیں عالمی تعاون کو کمزور کرنے کے لیے صف بندی کر رہی ہیں۔‘ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ ’ان پُرخطر حالات کے باوجود، ہم اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ ’بین الاقوامی تعاون کی یہ خاموش کامیابیاں — روکی گئی جنگیں، ٹالا گیا قحط، اور حاصل کیے گئے اہم معاہدے — ہمیشہ سرخیاں نہیں بنتیں۔ ’لیکن یہ حقیقی ہیں، اور یہ اہمیت رکھتی ہیں۔‘ اقوام متحدہ لندن امریکہ انتونیو گوتریس اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ’ہم دیکھ رہے ہیں کہ طاقت ور قوتیں عالمی تعاون کو کمزور کرنے کے لیے صف بندی کر رہی ہیں۔‘ اے ایف پی ہفتہ, جنوری 17, 2026 - 19:15 Main image:

انتونیو گوتریش نے 17 جنوری 2026 کو لندن میں پہلی اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی کے قیام کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کیا (اے ایف پی)

دنیا type: news related nodes: پاکستان امیر ممالک کی غلطیوں کی سزا بھگت رہا ہے: انتونیو گوتریس امریکہ کا 66 بین الاقوامی اور اقوام متحدہ کے اداروں سے دستبرداری کا اعلان امریکہ بین الاقوامی قانون کا احترام کرے: اقوام متحدہ عمران خان کے ’غیر انسانی حراستی حالات‘ کا فوری خاتمہ ضروری: ماہر اقوام متحدہ SEO Title: ’طاقتور قوتیں‘ عالمی تعلقات کمزور کرنے کے لیے صف آرا: انتونیو گوتریش copyright: show related homepage: Hide from Homepage