سری لنکا: اپنی نوعیت کے سب سے بڑے پرپل سٹار نیلم کی نمائش

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ہفتے کو اپنی نوعیت کے سب سے بڑے قرار دیے جا رہے پرپل سٹار نیلم کی نمائش کی گئی ہے۔ 3,563 قیراط وزنی پتھر کے مالکان اسے فروخت کرنے کے لیے تیار ہیں، جس کی قیمت کم از کم 300 ملین ڈالرز لگائی گئی ہے۔ جیمولوجسٹ اشان امرسنگھے کے مطابق اس گول شکل کے جواہر کا نام ’سٹار آف پیور لینڈ‘ رکھا گیا ہے اور یہ دنیا کا سب سے بڑا دستاویزی طور پر تصدیق شدہ قدرتی پرپل سٹار نیلم ہے۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا ’یہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا پرپل سٹار نیلم ہے۔ یہ ایک اچھی طرح سے واضح سٹار اثر (asterism) دکھاتا ہے۔ ’اس کا سٹار اثر چھ شعلوں والا ہے۔ یہ تمام دیگر پتھروں میں سے کچھ خاص ہے۔‘ یہ پتھر، جو پہلے سے پالش کیا جا چکا ہے، سٹار آف پیور لینڈ ٹیم کے پاس ہے، جو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر نام ظاہر نہیں کرنا چاہتے۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) ایک مالک نے کہا کہ یہ پتھر راتھناپورا کے قریب جواہرات کی کھدائی میں 2023 میں ملا، جو ’جواہرات کا شہر‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ 2023 میں دیگر جواہرات کے ساتھ خریدا گیا اور تقریباً دو سال بعد مالکان کو معلوم ہوا کہ یہ ایک خاص پتھر ہے، جس کی انہوں نے دو لیبارٹریوں سے تصدیق بھی کروائی۔ امر سنگھے نے کہا کہ بین الاقوامی ماہرین نے اس پتھر کی قیمت 300 سے 400 ملین ڈالر کے درمیان لگائی ہے۔ سری لنکا کے نیلم اپنی منفرد رنگ، شفافیت اور چمک کے لیے مشہور ہیں۔ قیمتی پتھر نیلم سری لنکا 3,563 قیراط وزنی پتھر کی قیمت کم از کم 300 ملین ڈالرز لگائی گئی ہے۔ اے پی ہفتہ, جنوری 17, 2026 - 20:30 Main image:

’سٹار آف پیور لینڈ‘ جسے جیمولوجیکل انسٹی ٹیوٹ آف امریکہ نے دنیا کا سب سے بڑا قدرتی پرپل سٹار نیلم قرار دیا ہے، 17 جنوری، 2026 کو کولمبو میں پیش کیا گیا (اے ایف پی)

ایشیا type: news related nodes: افغانستان کے قیمتی پتھر جن کا کوئی نام ہی نہیں صحارا میں گرنے والی مریخ کی چٹان کی 20 لاکھ ڈالر میں نیلامی متوقع ’میلن بلیو‘ ہیرا 7.5 ارب روپے میں فروخت پشاور کی جیم سٹون مارکیٹ: ’اب تو گلیوں میں پتھر بکتے ہیں‘ SEO Title: سری لنکا: اپنی نوعیت کے سب سے بڑے پرپل سٹار نیلم کی نمائش copyright: show related homepage: Hide from Homepage