پولیس اور ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ ہفتے کو رات گئے کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر واقع کثیر منزلہ شاپنگ مال گل پلازہ میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد جان سے گئے اور تقریباً 12 دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد رات 10 بجے کے فوراً بعد آگ بجھانے والا عملہ اور امدادی کارکن گل پلازہ پہنچ گئے۔ مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا جب آگ لگی اور تیزی سے پھیلی تو زیادہ تر دکاندار اپنی دکانیں بند کر رہے تھے یا پہلے ہی جا چکے تھے۔ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ بجھائے جانے کے بعد واقعے کی تحقیقات کی جائے گی۔ کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں زیادہ تر عمارتوں میں آگ سے بچاؤ اور آگ بجھانے کے نظام کا فقدان ہے جس کی وجہ سے اکثر مالی نقصانات اور اموات ہوتی ہیں۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) ٹی وی فوٹیج میں فائر فائٹرز کو حفاظتی لباس میں شعلوں کا مقابلہ کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ آگ بجھانے والی کئی گاڑیوں نے عمارت کی ان منزلوں پر پانی ڈالنے کے لیے سیڑھیوں، واٹر کینن اور پائپوں کا استعمال کیا جہاں کھڑکیوں اور بالکونیوں سے شعلے نکل رہے تھے۔ جائے وقوعہ پر موجود ایسوسی ایٹڈ پریس کے رپورٹر کے مطابق کثیف سیاہ دھواں رات کے آسمان کی طرف اٹھ رہا تھا اور کئی بلاکس دور سے دکھائی دے رہا تھا۔ حکام نے بتایا کہ آگ مال کے اس حصے میں لگنے کے بعد تیزی سے پھیلی جہاں دکان داروں نے درآمدی ملبوسات، کپڑے اور پلاسٹک کا گھریلو سامان ذخیرہ کر رکھا تھا، جس نے شعلوں کو بھڑکانے میں ایندھن کا کام کیا۔ کراچی جنوبی صوبہ سندھ کا دارالحکومت ہے جہاں اس طرح کے واقعات عام ہیں۔ نومبر 2023 میں شہر کے ایک شاپنگ مال میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک اور 22 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ کراچی آگ سانحہ کراچی شاپنگ کراچی بندرگاہ ریسکیو حکام کے مطابق سات گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ پر مکمل قابو نہ پایا جا سکا جبکہ عمارت مخدوش قرار دے کر سیل کر دیا گیا ہے۔ اے پی اتوار, جنوری 18, 2026 - 07:45 Main image:
کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں بھڑکنے والی شدید آگ پر قابو پانے کی کوششوں کے دوران لوگ موقعے پر جمع ہیں (ایسوسی ایٹڈ پریس)
پاکستان type: news related nodes: کراچی: پی ٹی وی کا سب سے کم ہدف کا دفاع، 232 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا کراچی: اجتماعی شادی میں تین بہنیں بھی پیا گھر سدھار گئیں کراچی: سٹریٹ کریمنلز کی نیلی، گھریلو ملازمین کی گلابی کتاب تیار کراچی:تجاوزات کے خلاف آپریشن میں سینکڑوں دکانیں سیل SEO Title: کراچی: گل پلازہ میں آتشزدگی، پانچ افراد جان سے گئے copyright: show related homepage: Hide from Homepage