کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر گل پلازا میں لگنے والی تیسرے درجے کی آگ پر 11 گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا۔ عمارت کا ایک اور حصہ صبح سویرے گر گیا، آگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، دھویں کے باعث متعدد افراد کی حالت غیر ہوگئی، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائر بریگیڈحکام کا کہنا ہے کہ 20 فائر ٹینڈرز، 4 اسنارکل اور ایک واٹر باوزر کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، پاک بحریہ کے فائر ٹینڈرز بھی آگ بجھانے میں مصروف جبکہ آگ کو آگے بڑھنے سے روک دیا گیا ہے،... Read more