محمود خان اچکزئی جیسے جہاندیدہ اور کٹر جمہوری سیاست دان کو لیڈر آف دی اپوزیشن مقرر کرنا 2024 کے الیکشن کے بعد پہلا جمہوری، مثبت اور پاپولر فیصلہ ہے مجھے یقین ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور نون لیگی حکومت نے یہ فیصلہ لازماً مقتدرہ کے مشورے سے کیا ہو گا وگرنہ اکیلی نون لیگ یا اسپیکر نے فیصلہ کیا ہوتا تو ہائبرڈ نظام میں زلزلہ آجاتا۔ اب اگر یہ فیصلہ ہائبرڈ نظام کی منظوری سے ہوا ہے تو کیا نظام کی سوچ میں بہت بڑی جوہری تبدیلی آگئی ہے یا کشیدگی میں کمی کی کوشش کا ایک نیا تجرباتی آغاز... Read more