انڈونیشیا: تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ مل گیا، 10 مسافر لاپتہ

حکام نے بتایا کہ امدادی کارکنوں نے اتوار کو مشرقی انڈونیشیا میں لاپتہ ہونے والے ایک چھوٹے طیارے کا ملبہ ڈھونڈ لیا ہے، لیکن وہ اس میں سوار 10 مسافروں کا سراغ لگانے میں ابھی تک کامیاب نہیں ہو سکے۔ انڈونیشین ایئر ٹرانسپورٹ کا ٹربو پراپ طیارہ ہفتے کی دوپہر اس وقت ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کھو بیٹھا، جب وہ یوگیاکارتا سے جزیرہ سولاویسی کے شہر ماکاسار جا رہا تھا۔ ماکاسار کی سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے سربراہ محمد عارف انور نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ ملبے میں مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کو وہ چیزیں ملی ہیں، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ’طیارے کا ڈھانچہ، دم کا حصہ اور کھڑکیاں‘ ہیں۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) عارف انور نے کہا کہ لاپتہ مسافروں کی تلاش کے لیے فضائی راستے سے بھی ایک ریسکیو یونٹ بھیجا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا: ’ہماری موجودہ ترجیح متاثرین کا سراغ لگانا ہے، اور ہمیں امید ہے کہ اب بھی کچھ ایسے لوگ ہیں جنہیں ہم محفوظ حالت میں وہاں سے نکال سکتے ہیں۔‘ عارف انور نے بتایا کہ طیارہ بانتی مورونگ-بلوساراونگ نیشنل پارک میں واقع کوہ بلوساراونگ سے ٹکرایا، جس کی سرحد ماکاسار شہر سے ملتی ہے۔ زمین اور فضا سے کی جانے والی تلاش میں فضائیہ، پولیس کے اہلکاروں اور رضا کاروں سمیت ایک ہزار سے زائد افراد شامل تھے۔ مقامی فوجی سربراہ، بانگون ناووکو نے صحافیوں کو بتایا کہ دشوار گزار علاقے اور دھند کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔ امدادی کارکن 18 جنوری 2026 کو انڈونیشیا کے جنوب میں واقع کوہ بلوساراونگ کے علاقے میں طیارے کا ملبہ تلاش کرنے میں مصروف ہیں (اے ایف پی) طیارے میں سوار افراد میں عملے کے سات ارکان کے ساتھ وزارت سمندری امور اور ماہی گیری کے تین سرکاری ملازمین بھی شامل تھے۔ وزیر سکتی واہیو ٹرینگونو نے کہا کہ وہ اس علاقے میں وسائل کی فضائی نگرانی کرنے کے مشن پر تھے۔ جنوب مشرقی ایشیا میں واقع ایک وسیع جزائر پر مشتمل ملک انڈونیشیا، اپنے ہزاروں جزیروں کو جوڑنے کے لیے ہوائی ٹرانسپورٹ پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔ ملک کا ایوی ایشن سیفٹی ریکارڈ خراب ہے، اور حالیہ برسوں میں کئی جان لیوا حادثات پیش آ چکے ہیں۔ ستمبر میں، چھ مسافروں اور عملے کے دو ارکان کو لے جانے والا ایک ہیلی کاپٹر صوبہ جنوبی کالیمانتان سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس سے اس میں سوار تمام افراد مارے گئے تھے۔ ستمبر کے حادثے کے دو ہفتوں سے بھی کم عرصے بعد، دور افتادہ پاپوا کے ضلع ایلاگا میں ہیلی کاپٹر گرنے سے چار افراد جان سے گئے۔ انڈونیشیا طیارہ حادثہ امدادی کارکن فضائی حادثہ سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کا کہنا ہے کہ ترجیح مسافروں کا سراغ لگانا ہے۔ امید ہے کہ اب بھی کچھ ایسے لوگ ہیں جنہیں محفوظ حالت میں نکالا جا سکتا ہے۔ اے ایف پی اتوار, جنوری 18, 2026 - 12:00 Main image:

امدادی کارکن 18 جنوری 2026 کو انڈونیشیا کے جنوب میں واقع کوہ بلوساراونگ کے علاقے میں طیارے کا ملبہ تلاش کرنے میں مصروف ہیں (اے ایف پی)

ایشیا jw id: DYtCrYpb type: video related nodes: پاکستان اور انڈونیشیا لڑاکا طیاروں اور ڈرونز کے دفاعی معاہدے کے قریب: رپورٹ جنسی ڈیپ فیک پر ملائیشیا، انڈونیشیا میں گراک پر پابندی اسرائیلی کھلاڑیوں پر پابندی، آئی او سی کی انڈونیشیا میں مقابلے نہ کروانے کی سفارش انڈونیشیا: فارم سے 105 مگرمچھوں کے فرار کے بعد عوام میں خوف SEO Title: انڈونیشیا: تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ مل گیا، 10 مسافر لاپتہ copyright: show related homepage: Hide from Homepage