مچل اور فلپس کی سنچریاں، انڈیا کو ہوم سیریز میں شکست

نیوزی لینڈ نے ڈیرل مچل اور گلین فلپس کی تباہ کن سنچریوں کی مدد سے اتوار کو اندور میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں انڈیا کو 41 رنز  سے ہرا کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔ 338 رنز کا ہدف میزبان ٹیم کے لیے مشکل چیلنج ثابت ہوا۔ تجربہ کار وراٹ کوہلی نے 124 رنز کی جانفشاں اننگز کھیلی لیکن وہ اپنی ٹیم کو لائن پار نہ کرا سکے۔ انڈیا کا آغاز غیر مستحکم تھا اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ تاہم کوہلی نے نتیش کمار ریڈی (53) کے ساتھ 88 رنز کی شراکت بنا کر شائقین کے دلوں میں امید پیدا کر دی۔ کریسٹین کلارک نے ریڈی کو آؤٹ کر کے انڈیا کے رنز بنانے کی رفتار کم کر دی۔تاہم کوہلی کو ہرشت رانا کی صورت میں ایک اور مضبوط ساتھی ملا اور دونوں نے رنز کی رفتار بڑھا دی۔ کوہلی نے اپنا ریکارڈ بہتر بناتے ہوئے آج 54 ویں ون ڈے سنچری سکور کی جبکہ رانا نے 43 گیندوں پر 52 رنز بنائے۔ 18 جنوری، 2026 کو اندور میں نیوزی لینڈ اور انڈیا کے مابین تین ون ڈے میچوں کے آخری مقابلے میں وراٹ کوہلی کا آؤٹ ہونے کے بعد ایک انداز( اے ایف پی) اس موقعے پر زیک فولکس کے ایک فیصلہ کن اوور نے انڈیا کی مزاحمت توڑ دی۔ فولکس نے پہلے رانا کو ایک فل ٹاس پر کیچ آؤٹ کروایا اور پھر ان کی اگلی ہی گیند پر محمد سراج کا ایج وکٹ کیپر مچل کے ہاتھوں میں چلا گیا۔ حتمی جھٹکا دو اوور بعد اس وقت لگا جب کوہلی نے شاٹ کو غلط ٹائم کیا اور گیند سیدھی لانگ آف پر مچل کے ہاتھوں میں چلی گئی۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) انڈیا کی پوری ٹیم 46 اوورز میں 296 پر آؤٹ ہو گئی۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ہولکر سٹیڈیم کی روایتی ہائی سکورنگ پچ پر بیٹنگ کے لیے بھیجے جانے کے بعد 58 پر تین وکٹیں کھو دیں۔ تاہم مچل نے میزبان بولرز کے خلاف جارحانہ انداز اپنایا، فلپس نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا، یوں دونوں نے 188 گیندوں پر 219 رنز کی فیصلہ کن شراکت قائم کی۔ مچل نے، جنہوں نے پہلے ون ڈے میں 84 اور دوسرے میں 131 رنز بنائے تھے، 15 چوکے اور تین چھکے لگا کر اپنے ون ڈے کیریئر کا بہترین سکور 137 بنایا اور انڈیا میں اپنی چوتھی سنچری مکمل کی۔ دونوں ٹیمیں اب 21 سے 31 جنوری تک پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مدمقابل ہوں گی، جو سات فروری سے انڈیا اور سری لنکا میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا اہم حصہ ہے۔ نیوزی لینڈ انڈیا انڈین کرکٹ نیوزی لینڈ نے انڈیا کو 338 رنز کا ہدف دیا لیکن میزبان ٹیم 296 پر ڈھیر ہو گئی۔ روئٹرز اتوار, جنوری 18, 2026 - 21:30 Main image:

18 جنوری، 2026 کو اندور میں نیوزی لینڈ اور انڈیا کے مابین تین ون ڈے میچوں کے آخری مقابلے میں کیوی بیٹر ڈیرل مچل (بائیں) چوکا لگانے کے بعد گلین فلپس سے بات کر رہے ہیں جبکہ بولر ہرشت رانا سر پکڑے ہوئے ہیں( اے ایف پی)

کرکٹ type: news related nodes: انڈر 19 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے میچ میں ہرا دیا بنگلہ دیش کی آئی سی سی سے ٹی 20 ورلڈ کپ میچز کے مقام پر بات چیت بنگلہ دیش کا انڈیا میں ٹی 20 میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ اور ایشز میچوں کے لیے اضافی سکیورٹی SEO Title: مچل اور فلپس کی سنچریاں، انڈیا کو ہوم سیریز میں شکست copyright: show related homepage: Hide from Homepage