**“ ٹینکر میں پانی ختم ہو گیا۔ یہ کوئی نعرہ نہیں، کوئی شاعری نہیں بلکہ کراچی میں آگ بجھانے کا باقاعدہ فلسفہ ہے۔ گل پلازہ جل گیا۔ املاک راکھ بن گئیں۔ معصوم لوگ مارے گئے۔ اور جب آگ دیواروں پر ایسے چڑھ رہی تھی جیسے یہ عمارت اس کی جاگیر ہو، ہمارا نظام خالی ٹینکروں کو دیکھ کر ایسے کھڑا تھا جیسے آگ نے وعدہ کیا ہو کہ پانی آنے تک مہذب طریقے سے رُک جائے گی۔ کیونکہ ظاہر ہے، اصل المیہ انسانی جانیں نہیں تھیں اصل مسئلہ یہ تھا کہ ٹینکر میں پانی ختم ہو گیا۔ آئیے اس قدیم حکمتِ عملی پر داد دیں... Read more